دو ڈالر کی چوری اور پانچ سو ڈالر کا خرچ

اطلاعات کے مطابق تائیوان میں ایک خاتون کے خلاف اپنی روم میٹ کا دہی سے بنا ہوا مشروب چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی ہے۔
براڈکاسٹر ٹی وی بی ایس کے مطابق یہ مشتبہ خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تائی پی میں ایک سٹوڈنٹ ہاؤس میں پانچ دیگر خواتین کے ہمراہ مقیم تھیں۔
گذشتہ ماہ ان کے ساتھ اس گھر میں رہنے والی ایک ساتھی کو لگا کہ ان کا 1.92 ڈالر کا دہی سے بنا مشروب ان کی اجازت کے بغیر پی لیا گیا ہے۔ انھوں نے کوڑے دان سے اس بوتل کو نکالا اور مجرم سے سامنے آنے کو کہا۔
انڈیا: ہیرے جڑا سونے کا لنچ باکس چوری
’جہاز چوری کرنے والے کو ایئرپورٹ پر آنے کی اجازت تھی‘
معروف افراد کے چوری شدہ ہیرے کیسے بکتے ہیں؟
جب کوئی بھی سامنے نہ آیا تو وہ اس بوتل کو پولیس کے پاس لے گئیں اور قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی جو پولیس نے قبول کر لی۔
اب یہ مشروب کی بوتل چونکہ نم تھی تو اس پر سے انگلیوں کے نشان حاصل نہیں کیے جا سکتے تھے تو اس مشروب کی مالک نے افسران سے اپنی ساتھیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کو کہا، تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس پر الزام لگایا جائے۔
اس پر پولیس نے الزامات لگانے والی خاتون سمیت دیگر کو پولیس سٹیشن بلایا تاکہ ان کا فرانزک ٹیسٹ کیا جا سکے۔
چونکہ ہر ایک ٹیسٹ پر 98 ڈالر خرچ آتا ہے جو ٹیکس ادا کرنے والوں کی جانب سے فنڈڈ ہوتا ہے لہذا مقامی افراد نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اتنے سے مسئلے کے لیے اتنا وقت اور پیسہ خرچ کیا گیا۔
ایک مقامی شخص لیو نے ایپل ڈیلی اخبار کو بتایا: ’یہ معاشرے کے وسائل کا ضیاع ہے۔ اگر میں پولیس اہلکار ہوتا تو میں اس خاتون کو ایک اور بوتل خرید دیتا۔‘

یہ بھی پڑھیں

انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی

 کراچی: غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی …