سعودی عرب میں پاکستانی ہیرو بن گیا

سعودی عرب(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب میں پاکستانی محنت کش نے اپنی جان داؤ پر لگاکر سعودی شہری کی جان بچالی، گوجرانوالہ کے شکیل احمد کو گورنر مکہ خالد بن فیصل السعود نے انعام اور اعزاز سے نوازا ہے۔مکہ ریجن میں سیلابی ریلا سعودی شہری کو گاڑی سمیت بہا لیے جا رہا تھا، خوف کے عالم میں لوگ دور سے کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ایسے میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا شکیل احمد اپنا شاول لے کر منہ زور ریلے میں داخل ہوگیا اور اس نے ایک سعودی شہری کو بہنے سے بچا لیا۔باوجود اس کے کہ شکیل کو امدادی کارکنوں کی جانب سے روکا گیا تھا، وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ریلے میں داخل ہوا اور ڈوبتے شہری کو کنارے تک لے آیا۔ایسے وقت میں جب لوگ اپنی جان بچانے کے لیے کوشاں تھے شکیل احمد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈوبتے سعودی شہری کو بچا لیاشکیل کی جرأت اور انسان دوستی کے اعتراف میں گورنر مکہ مکرمہ کی طرف سے اعزاز اورانعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔شکیل احمد کا کہناہےکہ وہ یہ انعامی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …