خاشقجی کا گلا گھونٹا اور ٹکڑے ٹکڑے کردیا

ترکی(نیٹ نیوز)
خاشقجی کا گلا گھونٹا اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ترکی حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کو قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی گلا دبا کر مار دیا گیا اور ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول سے جاری بیان میں ترکی کے اعلیٰ پراسیکیوٹر عرفان فدان نے جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طریقہ واردات سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان نے انہیں منصوبہ بندی کے تحت مارا ہے۔

سعودی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور پبلک پراسیکیوٹر سعود ال مجیب نے گزشتہ روز ترک پراسیکیوٹر عرفان فدان کے ساتھ 45 منٹ طویل ملاقات کی تھی جس میں سعودی صحافی کے قتل کے انداز کو پہلی بار باقاعدہ بیان کیا گیا ۔

’خاشقجی کا قتل ہوا ہے، لاش کہاں گئی؟‘

میٹنگ میں کہا گیا کہ ابھی بھی تحقیق میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاشقجیکی لاش کو کہاں ٹھکانےلگایا گیا ہے۔

اس سے قبل ترکی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہناتھا کہ ہو سکتا ہے کہ خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کر کے انہیں تیزاب سے جھلسا دیا ہو اور پھر سعودی قونصل خانے کے کسی کونے میں دبا دیا ہو تاکہ لاش کا نام و نشان باقی نہ رہے۔

اس سے قبل برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی یمن میں کیمیائی حملوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے تھے۔

جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد ملوث ہوسکتے ہیں،ٹرمپ

خیال رہے کہ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …