کابل میں ایک اور دھماکا، 7 افراد جاں بحق

کابل(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) افغانستان کےدارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا کابل میں واقع پل چرخی جیل میں ہوا، علی الصبح ہونے والے دھماکے میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی ہے، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں زیادہ ترجیل کی خواتین ملازم سوار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …