نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے، برطانوی شاہی جوڑا کی بچت ہوگئی

ویلنگٹن:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نیوزی لینڈ کا شمالی جزیرہ آج 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کے جھٹکے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بھی محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز تاؤمارونوئی (Taumarunui) شہر سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، جس کی گہرائی 227 کلومیٹر تھی۔واضح رہے کہ ابتدا میں زلزلے کی شدت 6.2 بتائی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے 6.1 قرار دیا گیا۔

جس وقت زلزلہ آیا، ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ڈپٹی اسپیکر این ٹولی نے کارروائی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسیکا آرڈن نے بھی ٹوئٹر پر زلزلے کے حوالے سے پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔نیوزی لینڈ میں زلزلوں کی پیمائش کرنے والے ادارے جیو نیٹ کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 ہزار 600 لوگوں نے زلزلے کے کم یا زیادہ جھٹکے محسوس کیے۔تاہم حکام کے مطابق زلزلے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سونامی کا خطرہ ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے زلزلے کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔
برطانوی شاہی جوڑا محفوظ
واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل بھی اِن دنوں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں موجود ہیں۔
حکام کے مطابق آکلینڈ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس وقت زلزلہ آیا شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن ایک ایونٹ میں موجود تھے اور وہ دونوں بالکل محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ شاہی جوڑا اس وقت پیسیفک ٹور پر ہے، جس کے دوران وہ آسٹریلیا، فجی اور ٹونگا کا بھی دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …