سمندر کے اندر بلیک باکس کی تلاش، اہم خبر

جکارتہ:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) حادثے کا شکار ہونے والے انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس حاصل کرنے کے لیے زیرسمندر آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید مسافروں کی باقیات مل گئیں۔لائن ایئر کے طیارے بوئنگ 737 نے گزشتہ روز 189 مسافروں کو لے کر جکارتہ ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوا جس کے بعد شروع کیا گیا ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران مزید مسافروں کی باقیات مل گئیں اور 24 بیگز پوسٹ مارٹم کے لیے جاوا کے اسپتال پہنچا دیے گئے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی شناخت کے لیے 132 رشتہ داروں کے نمونے جمع کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب طیارے کا بلیک باکس حاصل کرنے کے لیے غوطہ خوروں نے زیر سمندر آپریشن بھی شروع کردیا ہے جب کہ بلیک باکس کی تلاش کے لیے ڈرون کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔لائن ایئر کا طیارہ بوئنگ 737 بالکل نیا طیارہ تھا اور اس نے 15 اگست کو ہی اپنی پہلی پرواز کے لیے اڑان بھری تھی، کمپنی اور انجینئرز طیارے کے حادثے پر حیرانی کا شکار ہیں۔ انڈونیشین ایوی ایشن کا یہ سب سے بڑا سانحہ ہے جس میں 189 مسافر ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …