اسرائیلی وزیر کا متحدہ عرب امارات کی مسجد کا دورہ، تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
اسرائیل کی کھیل و ثقافت کی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جامع مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا، ان کی اس دورے کی تصویریں بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔اسرائیل کے کھیل و ثقافت کی وزیر میری رجیو نے مسجد کے دورے میں عبایا پہن رکھا تھا اور سر بھی ڈھانپ رکھا تھا۔
اسرائیل کی جوڈو ٹیم کے ہمراہ دبئی آئی تھیں جس نے یہاں ایک جوڈو مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ اسرائیل کی پہلی سینئر اہل کار ہیں جنھوں نے اس مسجد کا دورہ کیا اور اس کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے، یہ تاثرات انھوں نے عبرانی زبان میں لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …