مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی نے مزید 9 کشمیری شہید کردیے، آج مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 9کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔
کےایم ایس کا کہنا ہے کہ کل سرینگر کے لال چوک پر احتجاجی مارچ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا۔

کشمیر میڈیا سروسز کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع کلگام میں محاصرہ کے دوران فائرنگ کی تھی اور دھماکے کیے تھے۔
بھارتی مظالم کے نتیجے میں گزشتہ روز 9کشمیری شہید ہوگئے تھے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …