جمال خشوگی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبر ہے، سعودیہ قریبی اتحادی ہے لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، صورتحال آسان نہیں لیکن حل نکال ہی لیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی وضاحت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکت سے متعلق ملوث 18 افراد کی گرفتاری پہلا بڑا قدم ہے، سعودی عرب کی جانب مزید اقدامات سے پہلے وہ سعودی ولی عہد سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی اشیا فروخت کرتے ہیں، جن سے ہمارے لوگوں کی ملازمتیں جڑی ہوئی ہیں، معاملے پر ساتھیوں سے مشورہ کروں گا، استنبول واقعے پر بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر کسی بھی پابندی میں دفاعی سودوں کی منسوخی شامل نہیں ہونی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس نے خشوگیکی موت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سانحے کی عالمی تحقیقات پر نظر رکھیں گے۔ ادھر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتریس نے صحافی کی موت کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعےمیں ملوث ذمہ داران کوسزا دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …