کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا

کابل: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران دارالحکومت کابل کئی دھماکوں سے گونج اٹھا، جن میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔افغان حکام نے سخت سیکورٹی میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا دعوی کیا تھا جس کےلیے ملک بھر میں ووٹنگ جاری ہے تاہم حفاظتی انتظامات پر اس وقت پانی پھر گیا جب دہشتگردوں نے افغانستان کے دارالحکومت کو ہی نشانہ بنا ڈالا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں آج صبح یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جن میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ افغانستان میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چند روز قبل قندھار میں امریکی اورافغان حکام کی میٹنگ کےبعد گورنرہاؤس کے گارڈز نے حکام پر فائر کھول دیا تھا، جس میں گورنرقندھار، پولیس سربراہ اورانٹیلی جنس چیف مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …