مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کر کے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے قابض بھارتی فوج نے بونیار کے علاقے کے محاصرے کے دوران نوجواںوں کا جعلی مقابلے کا نشانہ بنایا جب کہ واقعے کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
سری نگر سمیت وادی بھر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل پر احتجاج کیا جائے گا تاہم قابض انتظامیہ نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ کردیں۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کی کال کے سبب سری نگر میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …