شہزادہ ہیری کو آسٹریلیا میں سچی محبت مل گئی

لندن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) آسٹریلیا دوشیزہ برطانوی شہزادہ ہیری کی ایسی دیوانی نکلی کہ انہیں دیکھ کر خوشی سے ناصرف رو دیں بلکہ ہیری کے گلے لگانےاور ہاتھ ملانے پرشدت جذبات میں کپکپانے لگی۔
شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ شہزادی میگھن کےساتھ بین الاقوامی دورے پر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں، ایک موقع پر جب وہ میلبورن کی سیر کو نکلے تو مداحوں بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے موجود تھی۔
ان ہی مداحوں میں کھڑی ایک لڑکی نے بینر پر لکھا تھا کہ وہ 8 سال کی عمر سے ہیری کی محبت میں گرفتار ہے، دوشیزہ شہزادے کودیکھتے ہی رو پڑی۔شہزادہ ہیری نے بھی جب محبت سے گلے لگایا اور ہاتھ ملایا تو شدت جذبات کے باعث کپکپانے لگی۔ اسے کہتے ہیں دیوانہ وار محبت!

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …