دنیا کی ایک ایسی مسجد جہاں نمازی 37 سال تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے

ترکی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ترکی کی ایک مسجد میں نمازی 37 سال تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے، نئے امام نے غلطی کی نشاندہی کی۔ترکی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ ارٹون کے ایک گاؤں میں گزشتہ سال تعینات ہونے والے نئے امام عیسٰی کایا نے اس غلطی کو نوٹ کیا اور مقامی مفتی سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اس کے بعد حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سن 1981 میں مسجد کی تعمیر کے وقت اس کی محراب بنانے میں غلطی ہوئی ہے۔دوسری جانب نمازیوں کی غلطی کی نشاندہی پر مثبت رائے کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …