ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے بارے میں بڑا انکشاف سامنے آگیا

امریکہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے دنیا بھر میں کاروباری ڈیلز حاصل کرنے کے لیے اپنے والد کے کاروباری پراجیکٹس کے بارے میں جھوٹ بولا اور اس جھوٹ سے بہت منافع کمایا۔
امریکا کے معروف جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہی دیگر اہل خانہ کی طرح ایوانکا ٹرمپ نے بھی ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور خریداروں کو دھوکا دیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے پریس کانفرنسوں اور انٹرویوز میں پاناما، نیو یارک سٹی اور ٹورنٹو میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی املاک کی قدر اورقیمت کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لیا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ مبالغہ آرائی محض ٹرمپ اسٹائل کا تشہیری حربہ نہیں بلکہ مجوزہ سرمایہ کاروں کو ترقیاتی منصوبوں کی نمو پذیری کے بارے میں باقاعدہ گمراہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …