انٹرنیشنلدلچسپ و عجیب

امریکا کی معمر ترین خاتون کی سالگرہ کیلیے پریڈ کا اہتمام

کیلیفورنیا: امریکا کی معمر ترتین شہری کی 116 ویں سالگرہ پریڈ کے ساتھ دھوم دھام سے منائی گئی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایڈتھ ریکیگنو کینن سیکاریلی کی 116 ویں سالگرہ علاقے میں کی جانے والی ایک پریڈ کے ساتھ منائی گئی۔

1908 میں پیدا ہونے والی سیکاریلی امریکا کی سب سے معمر اور دنیا کی دوسری معمر فرد ہیں۔

100 ویں سالگرہ کے بعد سے ان کی سالگرہ پورے علاقے میں پارٹی دے کر منائی جاتی تھی لیکن 2021 میں کووڈ کی عالمی وباء کے سبب اس سالانہ جشن کو پریڈ میں بدل دیا گیا۔

پریڈ کی منتظم سوزین پیسیٹی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہر سال ان کی سالگرہ پر اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ان کو علم ہو کہ وہ کتنی خاص ہیں۔

Back to top button