سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ ریپ کے الزام پر گرفتار

امریکا کے سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ کو رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ اور ریپ کے مبینہ الزامات پر گرفتار کرلیا ہے۔

رومانیہ کے ڈائریکٹوریٹ برائے منظم جرائم اور دہشت گردی کے مطابق اینڈریو ٹیٹ، ان کے بھائی ٹرِسٹن اور دو رومانی شہریوں کو خواتین کو ہراساں کرنے اور جنسی طور پر استحصال کرنے والے مجرمانہ گروہ کا حصہ ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مبینہ ملزمان نے خود کو برطانوی شہریوں کے طور پر متعارف کراتے ہوئے اپنے مجرمانہ عزائم کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے خیال کی آڑ میں چھپایا۔ بعد ازاں خواتین کو مبینہ طورپر جسمانی تشدد اور فحش فلمیں بنانے کے لیے ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا۔

پولیس کی جانب سے مبینہ چھ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں اینڈریو ٹیٹ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم، ان پر فی الحال کسی قسم کا کوئی الزام بھی عائد نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …