ایرانی جارحیت دنیا بھر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب:
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی جارحیت دنیا بھر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ایران سے ایک بار پھر دنیا بھر کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ہم اکٹھے ہوکر ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور جتنا ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے یہ اتنا ہی ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ایران پہلے سے ہی اسرائیلی اہداف پر نظر رکھے ہوئے تھا اور ان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، ایران نے جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا تاہم اس میں برطانوی رومانیہ کے شہری ہلاک ہوئے، اور اب ایران حملے کی ذمہ داری سے بچنے کی بزدلانہ کوششوں میں مصروف ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے تیل بردار جہاز پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خود اسرائیل نے کیا جس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …