سعودی عرب اورایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، سعودی وزیرخارجہ پرامید

پیرس(مانیٹرنگ سیل)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ ابتدائی جائزہ بات چیت میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر امید کا اظہار کیا ہے ۔العربیہ نیوز کے مطابق پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدائی بات چیت کا عمل شروع کیا ہے،یہ ابھی بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن ہم اس کے بارے میں پرامید ہیں۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ اگر ایرانی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہی ان کے مفاد میں ہیں تو پھر میں پرامید ہوسکتا ہوں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کا تعین سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کرتے ہیں ،اس لیے ایران میں صدارتی انتخابات کا سعودی عرب اور ایران کے مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …