نائیجیریا میں جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 1800 قیدی فرار

(میڈیا92نیوز)نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جب کہ حملے کے نتیجے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، نائیجیرین حکام کا کہنا ہے کہ حملہ مقامی گروپ نے کیا جو اس طرح کی کارروائیوں میں پہلے بھی ملوث رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …