ملالہ یوسفزئی بھارت کیا لینے جارہی ہیں؟

جے پور(نیٹ نیوز)بھارت کے سب سے مشہور ادبی میلے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پچھلے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم کورونا وبا کے باعث یہ فیسٹیول اس مرتبہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس برس پاکستانی ناول نگاروں میں مونی محسن اور ایچ ایم نقوی کے ساتھ ساتھ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی فیسٹیول کے سیشن میں گفتگو کریں گی۔جے پور لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد پچھلے 14 برسوں سے ہر سال کیا جاتا ہے لیکن پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کے باعث اس فیسٹیول میں پاکستانی شرکاء کو مدعو نہیں کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …