متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا

دبئی( آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیااور یکم جولائی تک یہی فیصلہ نافذالعمل رہے گا، اس پر اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس معطلی کی وجہ سے امارات جانیوالے اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہوگا۔خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیل جانیوالے اماراتی شہریوں کیلئے سفر کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور اسرائیل کو اس کیٹگری سے نکال دیا ہے جس میں لکھا تھا کہ ’ویزہ کی ضرورت نہیں‘، امارات کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ یادرہے کہ اسرائیل میں تیسرا لاک ڈاﺅن جاری ہے اور کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاﺅن کو 21جنوری تک بڑھانے پر غور کیا جارہاہے ۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ ویزا فری معاہدے کی گزشتہ ہفتوں توثیق کی تھی اور اس پر تیس دن کے اندر عمل درآمد ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …