کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، شہری کو سر عام گولی مار دی گئی

پیانگ یانگ (نیٹ نیوز) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرشمالی کوریا میں ایک شہری کو سر عام گولی مار دی گئی۔ریڈیو فری ایشیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں ایک 50 سالہ شہری کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر عام گولی مار کر سزائے موت دے دی گئی۔ اس سزا کا مقصد لوگوں میں کورونا کے حوالے سے خوف پیدا کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سرحد پر رہنے والے لوگ سمگلنگ کرتے رہتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ فائرنگ سکواڈ کا نشانہ بننے والا شہری پابندی کے باوجود چین میں سمگلنگ کر رہا تھا۔ حکومت نے چینی سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں کو بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ چین جانے والے یا وہاں سے آنے والے لوگوں کو فوری گولی مار دی جائے۔شمالی کورین حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں اب تک کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ چین نے شمالی کوریا کے حکمران خاندان اور اہم عہدیداروں میں کورونا ویکسین تقسیم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …