بحرین کے وزیراعظم 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

(میڈیا92نیوز)روچیسٹر، منی سوٹا: دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے بحرین کے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ 84 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی بی اے کے مطابق وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ امریکا کے مائیو اسپتال میں کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ وزیراعظم کی میت کو وطن واپس لا کر تدفن کی جائے گی۔

بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسىٰ بن سلمان الخليفة‎ نے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان کے انتقال پر ملک بھر میں ہفتے بھر کے سوگ کا اعلان کیا کیا ہے جب کہ وزارتیں اور سرکاری محکمے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔
24 نومبر 1935 کو پیدا ہونے والے شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ بحرین کی آزادی سے ایک سال قبل یعنی 1970 سے وزیرعظم کے عہدے پر فائز ہیں اور آخری سانس تک وزیراعظم رہ کر دنیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

علاوہ ازیں وہ ملک کے ریاستی کونسل کے سربراہ اور سپریم ڈیفنس کونسل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …