آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

ویانا کے سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق وسطی ویانا میں پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک گرفتار کرلیا گیا۔ حملہ آورں نےایک ریستوران میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنایا۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جنہوں نے ٹریفک کی روانی بند کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعے میں کم ازکم 50 کے قریب گولیاں فائر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …