بیروت دھماکے: حزب اللہ کی اسرائیل پر حملے کی دھمکی

حزب اللہ نے بیروت دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی صورت میں اس پر حملے کی دھمکی دے دی۔

عرب خبر رساں ادارے کےمطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم بیروت دھماکوں کی تحقیقات کے نتیجے کا انتظار کرے گی اور اگر اس تخریب کاری میں اسرائیل ملوث ہوا تو اسے اس کے برابر ہی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نےکہا کہ بیروت دھماکوں سے متعلق دو نظریات زیر تفتیش ہیں کہ یہ ایک حادثہ ہے یا امیونیم نائٹریٹ کو وجہ بنا کر تخریب کاری کی گئی ہے۔

حسن نصر اللہ نے مطالبہ کیا کہ لبنان میں روایتی سیاسی جماعتوں کے ذریعے نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …