پاکستان میں کورونا کے کتنے فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے؟ عالمی ادارہ صحت نے اعدادوشمار جاری کردیئے

جنیوا(میڈیا 92 آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور 10 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ پنجاب ملک کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ اسی طرح ملک بھر میں اب تک 605 اموات ہوئی ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی منتقلی کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں ان کے مطابق پاکستان میں چھیاسی فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنی سات مئی کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 24073 مصدقہ متاثرین میں سے 20725 یعنی 86 فیصد مریضوں کو مقامی منتقلی کی وجہ سے وائرس لگا ہے۔بقیہ 14 فیصد وہ متاثرین ہیں جن کو بیرون ملک سفر کے دوران وائرس لگا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی منتقلی کے سب سے زیادہ متاثرین اسلام آباد میں ہیں جہاں 503 مریض یعنی 96 فیصد کو مقامی سطح پر وائرس لگا ہے۔
سب سے بڑے صوبے پنجاب میں مقامی منتقلی کے مریض 83 فیصد (یعنی 7547 مریض) ہیں جبکہ سندھ میں 90 فیصد (یعنی 7766 مریض) مقامی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاون کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور سحری کے وقت بھی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔
کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …