برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی علامات کے بعد چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وائٹی نے ٹیسٹ کی تجویز دی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
Over the last 24 hours I have developed mild symptoms and tested positive for coronavirus.
I am now self-isolating, but I will continue to lead the government’s response via video-conference as we fight this virus.
Together we will beat this. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/9Te6aFP0Ri
— Boris Johnson #StayHomeSaveLives (@BorisJohnson) March 27, 2020
اپنی ٹوئٹ میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چند علامتیں جس میں بخاراور مسلسل کھانسی تھی جس پر چیف میڈیکل افسر کی ہدایت پر ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئسولیشن میں رہنے کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ کی قیادت کروں گا۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حکومتی ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا۔
برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص
برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات محسوس ہو رہی تھیں لہٰذا ٹیسٹ کرایا جو کہ پازیٹو آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھر بیٹھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے ذمہ داریاں پوری کروں گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 578 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔