امریکا کی 3 ریاستوں میں 7 کروڑ افراد کے لاک ڈاؤن کی تیاری

(میڈیا 92 آنلائن نیوز)
امریکا کی 3 بڑی ریاستوں نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اپنے شہریوں کو لاک ڈاؤن کررہی ہیں جو پہلے ہی یورپ کا نظام صحت تہہ بالا کرچکا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بعد نیویارک اور ایلینوائے کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ اس ہفتے کے اختتام سے اپنے شہریوں کو ان کے گھروں تک محدود کردیں گے، ان تینوں ریاستوں کی مجموعی آبادی 7 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ہسپتالوں پر بھی مریضوں کا دباؤ ہے اور حکام ایسی صورتحال کو روکنے یا کم از کم محدود کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو چین اور یورپ میں پیش آئی۔

وبا کا یہ پھیلاؤ رواں برس کے آغاز میں چین کے شہر ووہان میں میڈیکل سروسز کو بری طرح متاثر کرچکا ہے اور اب اٹلی اور اسپین میں حدوں کو چھورہا ہے جبکہ برطانیہ میں 65 ہزار ریٹائرڈ نرسز اور ڈاکٹروں کا دوبارہ کام پر طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 11 ہزار تک پہنچ گئی ہے تاہم 90 ہزار کے قریب مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

زیادہ تر افراد میں کورونا وائرس کی صرف معمولی سے معتدل علامات ظاہر ہوتی ہیں مثلاً کھانسی، بخار وغیرہ لیکن کچھ افراد بالخصوص ضعیفوں اور صحت کے مسائل کا شکار افراد اس سے شدید بیمار ہوسکتے ہیں جس میں نمونیہ بھی شامل ہے۔

ایشیا میں وائرس کا پھیلاؤ معتدل ہے اور وائرس کی واپسی کا بھی خدشہ ہے چین اور خطے کے دیگر ممالک میں اب کیسز یورپ، امریکا اور دیگر مقامات سے آرہے ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ مرکزی چین میں مسلسل تیسرے روز کوئی مقامی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران باہر سے 41 کیسز آچکے ہیں۔

تہم چین میں نقل و حرکت سے مرحلہ وار پابندی ہٹائی جارہی ہے اور وبا کو واپس لائے بغیر معیشت کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ووہان میں حکام ایسے سپر مارکیٹس، کنوینینس اسٹورز اور کچھ ریٹیل کاروباروں کو صبح 9 بجے سے شامل 6 بجے تک کھلنے کی اجازت دے رے ہیں جو ان علاقوں میں قائم ہیں جہاں کوئی مشتبہ یا مصدقہ کیس نہیں۔

اس کے علاوہ ہر گھر سے ایک شخص کو روزمرہ کی خریداری کے لیے 2 گھنٹے تک باہر نکلنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں، دوا ساز کمپنیاں

دوسری جانب بیجنگ چڑیا گھر اپنے بیرونی حصے پیر سے کھول دے گا لیکن تفریح کے لیے آنے والوں کو ایک روز قبل رجسٹریشن کروانی ہوگی اور لازمی ماسکس پہننے ہوں گے۔

امریکی ریاست ایلینوائے میں ہفتے سے جبکہ اتوار سے نیوریارک میں نقل و حرکت پر پابندی کا اطلاق ہوگا، علاوہ ازیں ریاست کنٹیکی اور اوریجن بھی انہیں اقدامات کی تیاری کررہی ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے عملے کے ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن اس شخص کا مائیک پینس یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی رابطہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …