سعودیہ_مکہ اور مدینہ کے علاوہ مساجد میں نمازوں کی

ریاض: سعودی عرب میں حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر مساجد میں نمازجمعہ اور پانچ وقت کی نمازیں پڑھنے پہ پابندی لگادی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں حکومت نے یہ فیصلہ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔حکومت کی جانب سے تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی اپنے گھروں میں کریں۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اس ضمن میں تمام مساجد میں باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ اعلان میں کہا گیا کہ غیر معینہ مدت کےلئے نماز اپنے گھروں میں ادا کریں۔

سعودی عرب میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت مساجد میں صرف اذان دی جائے گی اور اقامت ہوا کرے گی۔سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 133 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …