کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ،یواے ای کا کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند کرنے کا اعلان

ابوظہبی :کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث متحدہ عرب امارات نے کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کورونا وائرس کے خطرات کے باعث متحدہ عرب امارات نے کل سے ہر قسم کے ویزے کا اجرا بند کرنے کا اعلان کردیا،اماراتی سفارتخانہ کی جانب سے 17 مارچ سے جاری کردہ ویزے معطل کردیئے گئے جبکہ سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد ویزا پالیسیوں سے مستثنیٰ ہیں ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق17 مارچ سے پہلے جاری کردہ ویزوں پر نہیں ہوگا،کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے اماراتی ویزا اجراعارضی طورپر روکاگیا۔یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کی طے شدہ ہدایات پر کیاگیا ہے،اماراتی وفاقی ادارہ برائے شناخت اور شہریت نے اعلامیہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …