امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود صفرکرنے کا فیصلہ

نیویارک:امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود صفرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،امریکی فیڈرل ریزرونے کہاہے کہ700 بلین امریکی ڈالر مالیت کے ٹریژری بونڈز بھی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں کمی کردی،فیڈرل ریزرو کے مطابق شرح سود میں 0.00سے0.25 فیصد تک کمی کی گئی،فیڈرل ریزرو کاکہنا ہے کہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود میں کٹوتی کافیصلہ کیا ہے ،700 بلین امریکی ڈالر مالیت کے ٹریژری بونڈز بھی خریدنے کافیصلہ کیاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے فیصلے کو خوش آئند قراردے دیا، صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ بہت خوشی ہوئی، مجھے اسکی توقع نہیں تھی،فیڈرل ریزرو کو مبارکباددیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …