دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا

بیجنگ چین اور نیپال کے درمیان دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔نیپال اور چین کی حکومتیں کوہ پیمائوں میں مقبول اس عظیم چوٹی پر جانے والے مہم جوئوں کو اپنے اپنے ملکی قوانین کے مطابق اجازت نامے یا پرمٹ جاری کرتی ہیں تاہم چین نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظراس پر پابندی لگا دی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظرعائد کی جانے والی پابندیوں کے تحت چین نے اپنی جانب سے مائونٹ ایورسٹ کے لیے موسم بہار کی مہم جوئی منسوخ کر دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ احکامات ہیں کہ مائونٹ ایورسٹ سرکرنے کے خواہاں کوہ پیمائوں کو پہلے 14 دن قرنطیہ میں رہنا ہوگا اور تبت جہاں اس چوٹی کا نصف حصہ واقع ہے وہاں کے لیے پروازیں بدستور معطل ہیں۔

نصف درجن کے قریب آپریٹرز جو کہ پانچ ٹیموں کے 50 کے قریب کوہ پیمائوں کے ذمہ دار ہیں اب اپنی مہمات کو نیپال منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اگرچہ زیادہ تر کوہ پیما نیپال میں جنوبی سمت سے چوٹی سر کرتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں چین سے ہونے والی مہمات بھی کافی مقبول ہیں۔نیپالی حکام کا کہنا ان کے اس سال نسبتاً کم مہمات متوقع ہیں۔ کیونکہ چین، جنوبی کوریا، جاپان، اٹلی اور امریکہ سے مہمات کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا اور پیرس کے ڈزنی ورلڈ کو بھی 15 مارچ سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے گیارہ ڈزنی پارکس کو بھی سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔خبررساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سرکاری عمارتوں میں یکم اپریل تک عوامی داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ان عمارتوں میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی وہ تمام عمارتیں شامل ہیں جہاں پر کانگرس کے ارکان اور ان کا عملہ کام کرتا ہے۔عام عوام کو ان عمارتوں میں داخلے یا اپنے نمائندوں سے ملنے کے لیے خصوصی پاس جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …