عراق میں فوجی اڈے پر حملے اور ہلاکتوں کے بعد امریکہ نے

بغداد: عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں ایک برطانوی اور دو امریکی فوجی ہلاک اور 12 فوجی زخمی ہونے کے بعد امریکہ نے بھی جوابی قدم اٹھا لیا اور جمعہ کو عراق میں موجود ایران کے ساتھ ہمدردیاں رکھنےو الے ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی فوجی چھاؤنی پر اچانک متعدد راکٹ حملے کیے گئے جنہوں نے امریکی فوجی اڈے میں تباہی مچادی ،اس فوجی اڈے پر کم از کم 18 راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 امریکی اور 1 برطانوی فوجی مارے گئے جبکہ 12 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اس کے بعد ہونیوالے جوابی کارروائی کے بعد پینٹاگون کا کہناہے کہ عراق بھر میں کارروائیاں کی گئیں جس دوران اسلحہ کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایاگیا جو امریکہ اور اتحادی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتاتھا۔ ڈیفنس سیکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے لوگوں، مفادات یا اتحادیوں کے لیے خلاف حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے ، جیسا کہ گزشتہ مہینوں ہم دکھاچکے ہیں، ہم عراق اور خطے میں اپنی افواج کی حفاظت کےلیے کوئی بھی قدم اٹھائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …