بھارت میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت لیکن وہاں کل کتنے مریض زیرعلاج ہیں؟پریشان کن خبرآگئی

نئی دہلی:بھارت میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی۔دوسری جانب مزید دس کیسز سامنے آنے کے بعدبھارت میںاس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 73ہوگئی ہے۔

بھارتی وزیر مملکت برائے صحت بی سررمولو نے ٹویٹ کیا ہے کہ کلباورگی(کرناٹکا)میں ایک 76سالہ شخص کروناوائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ہے۔مریض وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے قرنطینہ میں تھااوراس کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایاگیاتھا۔

ایک ارب سے زائد آبادی اور ناقص محکمہ صحت نے بھارت میں کرونا وائرس کا خوف مزید بڑھادیاہے۔ بھارتی ریاست کرناٹکا میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد وہاں کے باسیوں میں پریشانی پائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتقال کرنے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔حکام کے مطابق مرنے والاشخص شوگر اور استھما کا بھی مریض تھا۔

بھارتی حکام کے مطابق کرونا وائرس سے مرنے والے شخص کی لاش کو حکومتی ہدایات کے مطابق جراثیم کش ادویات لگا کر تلف کیاگیاہے تاہم اس ضمن میں تمام ضوابط کا خیال رکھا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …