وہ ملک جہاں ہر قسم کی قومی و بین الاقوامی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی

الماتے:دنیا بھرمیں کرونا وائر س نے دہشت پھیلا رکھی ہے ، اس ضمن میں مختلف ممالک مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ وسطی ایشیائی ملک قازقستان نے اس حوالے سے ملک بھرمیں ہر قسم کی قومی اور بین الاقوامی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جمارٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں ہونے والی تقریبات منسوخ کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب قازقستان کے خبررساں ادارے نے ملک کے ڈپٹی نائب وزیراعظم کے حوالے سے بتایا ہے کہ جون میں ہونے والی عالمی ادارہ برائے تجارت کی وزراتی کانفرنس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین وائرس کرونانے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔اس ضمن میں عالمی معیشت، ذرائع نقل و حمل، بازار حصص اورسیاحت بری طرح متاثرہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …