عراق میں غیر ملکی فوج کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ،کن ممالک کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے؟ خبرآگئی

بغداد:عراق میں غیرملکی فوج کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ کردیاگیا ہے جس کی زد میں آکرایک امریکی جبکہ دو برطانوی فوجی ہلاک جبکہ تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق حملہ بغداد کے شمال میں واقع تاجی ملٹری کیمپ پر کیا گیاہے اور اس دوران فوجی اڈے پر اٹھارہ راکٹ برسائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے پر اعلیٰ امریکی عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔تاہم حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ابھی کسی کو اس کا ذمہ دار قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔اگر حملے میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ ملوث نکلا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے برطانوی ہم منصب ڈومنیک راب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور اس دوران دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حملے کے ذمہ داران کو کڑی سزادی جائے گی۔
یاد رہے کہ جنوری میں ایران کے اعلیٰ کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد اب یہ پہلا حملہ ہے ۔

امریکی فوج کے مطابق حملے میں 107ایم ایم کٹیوشا راکٹس استعمال کئے گئے اور بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ حملوں کیلئے کسی ٹرک کو استعمال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …