آسکر ایوراڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار اور ان کی اہلیہ بھی کروناوائرس کا شکار

کینبرا:چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، سیاستدان ہوں ،عام عوام، تاجر یا پھر شوبز شخصیات اس موذی مرض سے کوئی نہیں بچ سکا۔ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔دونوں آسٹریلیا میں مقیم ہیں جہاں ان کے ٹیسٹ نتائج مثبت نکلے ہیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ٹاہم ہینکس نے انسٹاگرام پر انکشاف کیا ہے کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔63سالہ ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا کوئنز لینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سردی، جسم میں درد، تھکاوٹ، بے چینی اور بخار کی علامات محسوس ہونے پر ہسپتال سے رجوع کیااور کرونا وائرس کے بھی ٹیسٹ کروائے جو کہ مثبت نکلے۔انہوں نے کہا اب وہ کوئنز لینڈ میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے۔

امریکا سے تعلق رکھنے ہینکس آسٹریلیا میں اپنی آئندہ فلم ایلوس پریزلے کی شوٹنگ کیلئے وہاں موجود ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ عالمی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …