لندن میں نوازشریف کے ذاتی معالج پر حملہ لیکن اب تک تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی ؟ لندن پولیس نے واضح کردیا

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کی تفتیش کررہی ہے ڈاکٹر عدنان پرپارک لین میں شام کو معمول کی چہل قدمی کے دوران حملہ کیاگیاتھا ۔

لندن پولیس پارک لین میں ڈاکٹر عدنان سےرہزنی کے واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق 2 افراد ان کے پاس آئے جنھوں نے ان پر تشدد کیا اور ان کی گھڑی چھین کر لے گئے پولیس کاکہناہے کہ انھیں شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں اور ابھی تک اس حوالے سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیاہے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش کیلئے ایک افسر کو مقرر کردیاگیا ہے جو تفتیش مکمل کرنے کیلئے ڈاکٹر عدنان سے رابطے میں ہے،انھوں نے وضاحت کی کہ پولیس کے نزدیک شدید زخمی کے معنی جان کو خطرہ لاحق ہونا ہے لیکن ڈاکٹر عدنان کی اس طرح کی صورت حال نہیں ہے، ان کاکوئی بازو نہیں ٹوٹا نہ ہی خون نکلا جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا پولیس نے بتایا انھیں ابتدائی طورپر جو صورت حال بتائی گئی ہے وہ اسی کی بنیاد پر یہ بیان دے رہی ہے جبکہ تفتیش شروع کردی گئی ہے، ڈاکٹر عدنان اپنے سر ،چہرے اور سینے جس پر زخم آئے تھا کا اسکین کرانے کیلئے ہسپتال گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …