امریکااورطالبان کے درمیان افغان امن معاہدہ،اقوام

نیویارک:امریکااور طالبان کے درمیان ہونے والے افغان امن معاہدے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ووٹنگ ہوئی اس دوران اراکین نے معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے توثیق کردی ہے۔قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی اور اسے متفقہ طور پر منظور کیاگیا۔
قرارداد میں طالبان، افغان حکومت پراعتماد سازی کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان قیدیوں کی رہائی پررضامندی کے پروانے پر دستخط کردیئے ہیں۔افغان میڈیا کا کہناہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی بائیومیٹرک کے بعد ہوگی، قیدیوں کو دوبارہ جنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کراناہوگی، اور قیدیوں کی رہائی امریکا، افغان معاہدے کے تحت ہی ہوگی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان قیدیوں کی رہائی کا آغاز14مارچ کو پروان جیل سے ہوگا، معاہدے کے مطابق 1500 افغان طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

گزشتہ روز طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 5 ہزار افغان طالبان قیدیوں کی فہرست امریکا کو اس شرط کے ساتھ دے دی گئی ہے کہ افغان طالبان قیدیوں کو ویران علاقے میں حوالے کیا جائے، اور رہائی کے لیے دیے گئے ناموں کو طالبان کا وفد جیل میں چیک کرے گا۔

امریکا اور طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دو دہائیوں سے جاری جنگ کے شکار ملک افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا بھی بالآخر شروع ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …