دنیابھرمیں تیل اور سٹاک مارکیٹس گرنے کی وجہ دراصل یہ ہے؟ امریکی صدر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھرمیں تیل اور سٹاک مارکیٹس گرنے کی وجہ بتادی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مارکیٹس کریش کرنے کی وجہ جھوٹی خبریں اور سعودی عرب اور روس کے درمیان تنازعہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ’گزشتہ برس سینتیس ہزار امریکی بخار کی وجہ سے ہلاک ہوئے، اس کی سالانہ ستائیس ہزار سے ستر ہزار ہے لیکن کچھ بھی بند نہیں ہوا ،معیشت اور زندگی دونوں چلتی رہیں۔ اس وقت ہمارے ہاں کروناوائرس کے546مصدقہ کیسز ہیں جبکہ بائیس اموات ہوئی ہیں۔ اس بارے بھی سوچیں!“

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ”سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمت اور پیداوار پر تنازعہ ہے یہ اور جھوٹی خبریں مارکیٹس گرنے کی وجہ ہیں“۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت پر انتہائی برے اثرات پڑے ہیں، فضائی کمپنیوں، سیر وسیاحت اور دیگر کئی شعبے اس موذی مرض کی وجہ سے اربوں ڈالرز کے نقصان کے خدشے سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب تیل کے معاملے پر سعودی عرب اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکامی کا شکار ہوئے جس نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی اورپھر تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعے کی وجہ سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کرگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …