افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے مذاکرات پر تیار ہیں،زلمے خلیل زاد

واشنگٹن :امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زدار نے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کو قبول شدہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے، دونوں رہنماﺅں نے سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا اشارہ دیا ہے ۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ افغانستان میں امن و مصالحت دونوں رہنماﺅں کی ترجیح ہے ،اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان صلح کی کوششیں جاری رکھیں گے ،افغانستان میں سیاسی استحکام کیلئے دونوں رہنما بات چیت پر تیار ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں قا بل قبول حکومت کیلئے کوششیں کررہا ہے،اعلان سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی،اشرف غنی کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کااعلان خوش آئندہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …