انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں‌ 401 پوائنٹس اضافہ

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 12 پیسے بڑھ گئی، سٹاک مارکیٹ میں 401 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب سونے کی قیمت ایک فیصد کم ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا ہو کر 157.70 پر فروخت ہوا۔ واضح رہے دو دن میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 45 پیسے بڑھی ہے جس سے قرضوں کے بوجھ میں 345 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا، 401 پوائٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 460 پوائنٹس پر آ گیا۔ یاد رہے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی۔ کراچی میں آج سونے کی قیمت ایک فیصد کی کمی ہوئی، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1666 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد 33.24 ڈالرفی بیرل پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خام تیل میں 7.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اب 36.91 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز عالمی منڈی میں ریکارڈ 31 فیصد تک قیمتیں کم ہوئی تھیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …