امریکی فوجیوں کاافغانستان سے انخلا شروع

واشنگٹن: امریکی فوجیوں نے افغان طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان سے انخلا شروع کردیا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق معاہدے کے تحت سینکڑوں امریکی فوجی افغانستان چھوڑ رہے ہیں لیکن ان کی جگہ نئے فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت امریکہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار 600 کرے گا۔

29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ اگلے 10 روز کے دوران امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا شروع کردیا جائے گا۔ 2 مارچ کو امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی فوجیوں کے انخلا کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔

امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر ایجنسی کو نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوجیوں کا انخلا شیڈول ہوچکا ہے، مارک ایسپر نے کہا ہے کہ جب فوجیوں کی تعداد 8600 رہ جائے گی تو اس وقت افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل سکاٹ ملر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …