سعودی عرب، مزید 20 شہزادے گرفتار، ولی عہد کی اطاعت کا حکم

ریاض: سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے حکم پر مزید 20شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ،دوسری جانب شاہی خاندان کو پیغام جاری کیاگیا ہے جس میں ولی عہد کی اطاعت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر سعودی عرب نےگرفتار کیےگئے شہزادوں کی جانب سے ممکنہ بغاوت کی کوشش ناکام بنانےکے بعد شاہ سلمان کی شاہی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز ʼپرنس احمدکی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے خلاف اقدام بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے مزید 20 شہزادوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ولی عہدشہزادہ محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نےگرفتار کیےگئے شہزادوں کی جانب سے ممکنہ بغاوت کی کوشش ناکام بنانےکے بعد شاہ سلمان کی شاہی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں،قبل ازیں شاہ سلمان کی صحت کے حوالےسے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

سعودی قیادت کے قریبی ذرائع نے بتایا ہےکہ شاہ سلمان صحت مند ہیں اور شہزادوں کی گرفتاریوں کا مقصد شاہی خاندان میں نظم و ضبط نافذ کرناہے، شہزادوں کی گرفتاریاں ان کے منفی رویے کے باعث عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کاکہناہےکہ شاہی فرمان میںشاہی خاندان کے افراد کو ولی عہد محمد بن سلمان کی اطاعت کرنے کا حکم بھی جاری کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …