کرونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی

واشنگٹن: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، امریکی خام تیل کی قیمت 31 فیصد کمی کے بعد 28 ڈالر 56 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

برطانوی خام تیل 29 فیصد کمی کے بعد 32 ڈالر اکیس سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اوپیک اجلاس میں روس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی سے انکار کر دیا تھا۔ سعودی عرب نے تیل کی قیمتیں نیچے گرائیں جس کے بعد عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔

ادھر ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا، جاپان سٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد کی کمی ہوئی، تھائی لینڈ سٹاک مارکیٹ 6 فیصد، جنوبی کوریا سٹاک مارکیٹ 4 فیصد، چینی سٹاک مارکیٹ 3 فیصد تک گر گئی، ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں ساڑھے 3 فیصد، بھارت 3 فیصد، سنگا پور 4 فیصد، بنگلہ دیش سٹاک مارکیٹ میں 2.2 فیصد کمی ہوئ

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …