وہ علاقہ جہاں سعودی عرب نے تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے

ریاض:سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو آج سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم نے القطیف کے علاقے میں دو ہفتوں کے لیے صحت حکام کی سفارش پر تمام سکولوں، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور تکنیکی اداروں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔سعودی وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ طلبا اور تدریسی و انتظامی عملے کی سلامتی اور صحت کے حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے صرف اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …