ایک اور ایرانی رکن اسمبلی کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق

ہران:ایران کی منتخب رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کروناوائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئی ہیں۔چھپن سالہ فاطمہ رہبر کو گزشتہ روز قومہ کی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔ ان کا تعلق ایران کی کنزرویٹو پارٹی سے تھا۔

ایجنسی کے مطابق فاطمہ رہبر اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی دوسری رکن پارلیمنٹ ہیں۔العربیہ کے مطابق اس سے قبل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایرانی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک انتقال کر گئے تھے۔ محمد علی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انہیں چند روز قبل ہی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق محمد علی دستک ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ ہفتے کی صبح دم توڑ گئےایرانی حکومت کی جانب سے محمد علی دستک کی وجہ کرونا وائرس نہیں بتائی گئی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی وفات ’فلو اور ایسے کیمیائی زخموں‘ کی وجہ سے ہوئی جو انہیں عراق جنگ کے دوران آئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …