عالمی منڈی میں خام تیل سستا،برطانیہ میں قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پرآگئی

لندن:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران امریکی ور برطانوی تیل گیارہ سے بارہ فیصد تک سستا ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل 12 فیصدجبکہ امریکی خام تیل 11 فیصدسستا ہواہے۔ صرف گزشتہ روزبرطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصدکمی ہوئی ہے جس کے ساتھ برطانوی خام تیل 45 ڈالر27 سینٹ فی بیرل پرآگیا۔برطانوی خام تیل کی قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پرآچکی ہے۔

دوسری جانب صرف گزشتہ روزامریکی خام تیل کی قیمت 10فیصدگرگئی جس سے اس ہفتے امریکی خام تیل کی قیمتوں میںہونے والی کمی گیارہ فیصد ہوگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی خام تیل41 ڈالر 28 سینٹ فی بیرل کی قیمت پربند ہوا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ پاکستان کو بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …