گزشتہ روز افغان سیاستدانوں کی تقریب پر حملہ دراصل کس نے کیا؟ حقائق سامنے آگئے

کابل:گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والے خوفناک حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کابل میں سینئر سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کی ایک تقریب پر کی گئی فائرنگ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے۔

تقریب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اورسابق صدر حامد کرزئی سمیت متعدد سیاسی و حکومتی شخصیات شریک تھیں تاہم مذکورہ نمایاں شخصیات محفوظ رہیں جبکہ دیگر ساٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کابل میں اعلی افغان سیاستدانوں کی ایک تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ تقریب ایک افغان رہنما کی یاد میں منعقد کی جا رہی تھی۔گزشتہ برس بھی داعش نے ہی اسی تقریب کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکہ اور طالبان کے مابین گذشتہ ہفتے ہونے والے معاہدے کے بعد، کابل میں ہونے والا یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔اس معاہدے کا مقصد افغانستان میں امن لانا ہے تاہم شدت پسند تنظیم داعش کو ان مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …