کرونا وائرس سے بچاو کیلئے بہت بڑی امدادی رقم کااعلان ،یہ کس نے دی اورکتنی ہے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

واشنگٹن:عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے دنیا بھرمیں پنجے گاڑنے والے قاتل کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے خطیر رقم کی امدادکااعلان کردیاہے۔بی بی سی کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کوپچاس ارب ڈالرز دیئے جانے کااعلان کیاگیاہے۔

آئی ایم ایف نے خبردار بھی کیا ہے کہ دنیا بھرمیں اس وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی معاشی شرح نمو میں کمی آئی ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین سے پھیلنے والایہ موذی وائرس ستر سے زیادہ ممالک میں لوگوں کو متاثرکرچکا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس رقم سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے گی تاکہ ان کے نظام صحت کو ٹھیک کرکے اس وبا سے نمٹنے کے قابل بنایا جاسکے۔تیزی سے پھیلتے اس وائرس کی وجہ سے عالمی شرح نمو میں توقع سے زیادہ کمی ہوئی ہے اور شرح نمو دوہزار آٹھ کے بعد اب تک کی سب سے کم سطح پر ہے۔

ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیا نے تنبیہ کی ہے کہ اس کے میکمل نقصان کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔ اور2020کی معاشی صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔

رواں ہفتے حکومتوں اور ان کے مرکزی بینکوں نے اس وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال میں کمی کیلئے ایکشن لینے پر اتفاق کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …